اداکارہ عائشہ خان کے شوہر میجر عقبہ ملک ولیمے میں اپنے یونیفارم میں ملبوس، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 16 اپریل 2018 16:46

اداکارہ عائشہ خان کے شوہر میجر عقبہ ملک ولیمے میں اپنے یونیفارم میں ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16اپریل 2018ء) داکارہ عائشہ خان اور میجر عقبہ حدید ملک کی مہندی اور بارات کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا گیا۔اب عائشہ خان اور ان کےشوہر میجر عقبہ حدید ملک کے ولیمے کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر آ گئی ہیں۔ولیمے کے موقع پر اداکارہ عائشہ خان نے سنہری رنگ کا جوڑا زیب تن کر رکھا تھا جب کہ ان کے شوہر میجر عقبہ ملک نےاپنا سیاہ رنگ کا یونیفارم پہن رکھا تھا۔

(جاری ہے)

شادی کی تصاویر میں عائشہ خان اور میجر عقبہ کا جوڑا بہت خوبصورت لگ رہا ہے۔سوشل میڈیا پر بھی ادکارہ اور ان کے شوہر کو شادی کی مبارکباد دی جا رہی ہے۔اور نئے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہاربھی کیا جا رہا ہے۔خیال رہے کہ عائشہ خان کے شوہر عقبہ حدید ملک پاک فوج کے ایک سینئر افسر ہیں جو کہ برطانیہ کی مشہور زمانہ سینڈ ہرسٹ ملٹری اکیڈمی میں برطانوی فوجی افسران کو تربیت دینے والے نہ صرف پہلے پاکستانی فوجی افسر ہیں بلکہ انہیں 1741 ءمیں قائم ہونے والی اس اکیڈمی کے پہلے مسلمان ٹرینر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔
اداکارہ عائشہ خان کے شوہر میجر عقبہ ملک ولیمے میں اپنے یونیفارم میں ..