ابتدائی خبر…

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی 24 ممالک کی مشترکہ فوجی مشق ’’گلف شیلڈ ون‘‘ کی اختتامی تقریب میں شرکت

پیر 16 اپریل 2018 16:50

دمام ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے 24 ممالک کی مشترکہ فوجی مشق ’’گلف شیلڈ ون‘‘ کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور پاکستان کے سفیر ہشام بن صدیق بھی تقریب میں موجود تھے۔ مشترکہ فوجی مشق میں پاکستان سمیت 24 ممالک کے فوجی دستے حصہ لے رہے ہیں۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی گذشتہ شب 2 روزہ سرکاری دورہ پر دمام پہنچے تھے۔

متعلقہ عنوان :