Live Updates

وفاقی اور پنجاب حکومت کی جانب سے بجٹ پیش کرنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

پیر 16 اپریل 2018 17:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) وفاقی اور پنجاب حکومت کی جانب سے بجٹ پیش کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

درخواست پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا پور نے اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت کی آئینی مدت ختم میں 44روز باقی ہیں ،وفاقی اور پنجاب حکومتیں جلد بازی میں نیا بجٹ پیش کرنا چاہتی ہیں ، دونوں حکومتیں بجٹ کے ذریعے الیکشن کی مہم چلانا چاہتی ہیں، آئین کے تحت موجودہ حکومتوں کو اس وقت نیا بجٹ پیش کرنے کا اختیار نہیں ، حکومتی اقدام آئین کے آرٹیکل5کی خلاف ورزی ہے لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ حکومت کو بجٹ پیش کرنے سے روکنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :