سعودی ولی عہد شہزادہ محمد سے برطانوی وزیراعظم کی ٹیلی فون پر بات چیت

دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور علاقائی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں بروئے کار لانے پر گفتگو

پیر اپریل 17:39

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل2018ء) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے برطانیہ کی وزیراعظم تھریزا مے نے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے اور ان سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق انھوں نے سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے علاو ہ خطے میں ہونے والی تازہ پیش رفت اور علاقائی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں بروئے کار لانے پر گفتگو کی ہے۔

متعلقہ عنوان :