الیکشن کمیشن نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کی قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کی نئی حلقہ بندیوں بارے اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا

پیر 16 اپریل 2018 17:45

الیکشن کمیشن نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کی قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) الیکشن کمیشن میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کی قومی اور صوبائی اسمبلی کی 13 نشستوں کی نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا جو (آج) منگل کو سنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

پیر کو چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ٹوبہ ٹیک سنگھ سے قومی اسمبلی کی پانچ اور صوبائی اسمبلی کی آٹھ نشستوں پر نئی حلقہ بندیوں پر اٹھائے جانے والے اعتراضات کی سماعت مکمل کی جس کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا جو منگل کو سنایا جائے گا۔