پیسکو واپڈا رسالپور کا بجلی چوروں اور ناہند گان کے خلاف کارروائی کافیصلہ

پیر 16 اپریل 2018 17:54

رسالپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) پیسکو واپڈا رسالپور کا بجلی چوروں اور بجلی ناہند گان کے خلاف ایکشن لاکھوں روپوں کی ریکوری کے ساتھ جن علاقوں میں بجلی ناہندگان نے بقایاجات کی ادائیگی نہ کی تو سات دن کے بعد ان علاقوں بجلی کی ترسیل بند کی جائیگی ۔ اور بقایا جات کی وصولی کے لئے ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کریں گے ۔

ایس ڈی او رسالپور احسان الدین ۔ تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹیو پیسکو انجینئر ڈاکٹر ذکا اللہ خان گنڈا پور کی خصوصی کی ہدایت پر ایس ڈی او رسالپور احسان الدین کی نگرانی میںپیسکو واپڈا رسالپور کے چیئرمین ارشاد خان ،سپرنڈنٹ اسد علی خان اور دیگر عملے نے رسالپور کے علاقوں شیرین کوٹھے ، بارہ بانڈہ ، زنڈوبانڈہ ، کوترپان ، مشین کورونہ ،بہرام خان کلے میں بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کرکے در جنوں کے قریب بجلی چورکو بجلی چوری کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

جبکہ آفریدوں کلے، غنم گل کورونہ ، کامدار خان حجرہ ، تورڈھیر ، کشمیر خان کلے، مشین کورونہ ، وصال آباد، عبداللہ شاہ ایری گیشن ، کوترپان ایل ٹی لائینوں پر دو کروڑ روپے کی بقاجات کی عدم ادائیگی پر ایس ڈی او رسالپور احسان الدین نے سات دن کا نوٹس دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان لوگوں نے سات دن تک بجلی کی بقایاجات جمع نہ کی تو ان ناہندگان سے بجلی منقطع کرنے کے ساتھ ہی ان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :