چیئرمین ہائرایجوکیشن کمیشن کی آسامی پرتعیناتی کیلئے انٹرویودینے ڈاکٹرسعید اختراسلام آبادروانہ

پیر 16 اپریل 2018 17:55

ملتان۔16 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء)انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنسز اینڈ نیوٹریشن بہائو الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید اختر چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کی آسامی پرتعیناتی کیلئے انٹرویو دینے اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں، تفصیل کے مطابق 16 اپریل کو ڈاکٹر مختار احمد کی ٹرم بحیثیت چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ختم ہونے کے بعد اس پوزیشن پر تعیناتی کے لیے 17,18 اپریل کو سینئر پروفیسرز کے انٹرویو اسلام آباد میں ہوںگے،بہائوالدین زکریایونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹر سعید اختر ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنسز اینڈ نیوٹریشن مطلوبہ معیار پر پورا اترتے ہیں اور وہ اس سلسلہ میں 18 اپریل کو منسٹری آف فیڈرل ایجوکیشن اینڈپروفیشنل ٹریننگ اسلام آباد میں انٹرویو دیں گے،ترجمان کے مطابق ڈاکٹر سعید اختر نہ صرف بہائو الدین زکریایونیورسٹی بلکہ جنوبی پنجاب سے واحد امیدوار برائے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن سامنے آئے ہیںجس کاشمار ملک کے مایہ ناز ماہر تعلیم اور منتظم کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔