وزیراعلیٰ کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کے 26 ویں یومِ شہادت پر خراج عقیدت

ہفتہ 5 جولائی 2025 17:24

وزیراعلیٰ کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کے 26 ویں یومِ شہادت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کے 26 ویں یومِ شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے دشمن کے سامنے فولادی دیوار بن کر مادر وطن کا دفاع کیا۔

(جاری ہے)

کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی بہادری اور شجاعت کی داستانیں آنے والی نسلوں کے دلوں میں حب الوطنی کا چراغ روشن کرتی رہیں گی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے یہ ثابت کیا کہ وطن کی حرمت ہر چیز سے مقدم ہے،قوم اور افواج پاکستان کی بے مثال قربانیاں ہی اس وطن کی اصل طاقت ہیں۔