گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا کیپٹن کرنل شیر خان ( نشان حیدر) کے یوم شہادت پر پیغام

ہفتہ 5 جولائی 2025 17:28

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا کیپٹن کرنل شیر خان ( نشان حیدر) کے یوم ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے نشانِ حیدر کے حامل کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے یومِ شہادت پر ان کی بے مثال قربانی کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے جرات، بہادری اور حب الوطنی کی نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے شہادت کے اعلیٰ مرتبہ پر فائز ہوکر قوم کے لیے ناقابلِ فراموش خدمات انجام دیں۔ گورنر کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید جیسے عظیم شہداء ہمارے قومی ہیروز ہیں، جن کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی اور ان کی یاد ہمیشہ زندہ رہے گی۔

متعلقہ عنوان :