مارگلہ ہلز میں ہرن کی ہلاکت پر ڈاکٹر مصدق ملک نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا

ہفتہ 5 جولائی 2025 18:42

مارگلہ ہلز میں ہرن کی ہلاکت پر ڈاکٹر مصدق ملک نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء) مارگلہ ہلز میں ہرن کی ہلاکت پر وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق مارگلہ ہلز میں ایک ہرن کو ہلاک کیے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس کا وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی، ڈاکٹر مصدق ملک نے سختی سے نوٹس لیا ہے۔

وفاقی وزیر نے محفوظ علاقوں میں جنگلی حیات کے شکار اور ہلاکت کی شدید مذمت کی ہے۔وفاقی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ اس واقعے کی فوری تحقیقات کی جائیں اور جلد از جلد رپورٹ پیش کی جائے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے ظلم اور تحفظِ جنگلی حیات سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت قابلِ قبول نہیں اور اسے ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔