
ہرادارہ اپنی حدود میں کام کرے گا تو کسی کو شکایت نہیں ہوگی ،ممنون حسین
جو دولت باہر ہے ضروری نہیں ساری لوٹی ہوئی ہو، کسی مخصوص آدمی کو ٹارگٹ کرنا مناسب بات نہیں، سیاسی جماعتوں کو خود مل کر ملک کے مفاد میں کام کرنا چاہئے، منی لانڈرنگ الزامات سے بچنے کیلئے ٹیکس ایمنسٹی سکیم دی ، عام انتخابات وقت پر ہونگے ، صدرمملکت کی میڈیا سے گفتگو
پیر 16 اپریل 2018 17:58

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کو ایسے ملک نہیں جانا چاہئے جہاں ان کی عزت نہیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو خود مل کر کام کرنا چاہئے جو ملکی مفاد میں ہو۔ انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ کوشش بھی کروں اور سیاسی جماعتیں مل کر بیٹھ جائیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ سیاستدان سب سمجھدار لوگ ہیں ،سیاستدان بچے تو نہیں کہ انہیں سمجھایا جائے۔ صدر مملکت نے کہا کہ ہر ادارے کو اپنی حدود میںرہ کر کام کرنا چاہئے ہر ادارہ اپنی حدود میں کام کرے گا تو کسی کو شکایت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک اور ملکی ترقی میں ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ایسے عمل میں حصہ نہیں لینا چاہئے جس سے ملک کی ترقی میں رکاوٹ ہو۔ صدر نے کہا کہ جو دولت باہر ہے ضروری نہیں ساری لوٹی ہوئی ہو۔ بیشمار لوگوں کی اپنی دولت بھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سب کیلئے کہنا غلط ہے کہ انہوں نے لوٹی ہوئی دولت باہر بھیجی۔ صدرمملکت نے کہا کہ سینکڑوں لوگوں کے باہر کے ممالک میں اپنے مکانات ہیں، کسی مخصوص آدمی کو ٹارگٹ کرنا مناسب بات نہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ منی لانڈرنگ الزامات سے بچنے کیلئے ٹیکس ایمنسٹی سکیم دی ۔ ٹیکس ایمنسٹی سکیم صرف پاکستان میں نہیں بہت سے ممالک میں ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کسی کو توہین عدالت میں سزا دی اور کسی کو مناسب سمجھتے ہوئے نہیں دی کنفیوژن خود بخود ختم ہوجاتی۔ ایک سوال پر صدر نے کہا کہ عام انتخابات وقت پر ہونگے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ پر اسرائیلی حملوں کے دوبارہ آغاز پر سلامتی کونسل کا اجلاس
-
فلسطینی عوام سے اظہاریکجہتی کے لیے یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد
-
جعفر ایکسپریس غیرمعینہ مدت کیلئے بند کر دی گئی
-
مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی تشدد اور آبادکاری میں اضافہ، رپورٹ
-
افغانستان کے خلاف جنگ کرنی چاہیے نہ ہم افورڈ کرسکتے ہیں
-
پیپلزپارٹی اسٹیبلشمنٹ کی اے پلس ٹیم ہے، کرپشن کا نظام بلاول ہاؤس اور وزیر اعلی ہاؤس تک جاتا ہے
-
جرمن پارلیمان میں قرضوں سے متعلق قانون میں اصلاحات منظور
-
پی ٹی آئی کو قومی سلامتی کے اجلاس میں نہ دیکھ کر مایوسی ہوئی
-
عالمی ادارہ مہاجرت امدادی کٹوتیوں کے باعث کفایتی اقدامات پر مجبور
-
فتنہ عدم استحکام چاہتا ہے، جب کوئی سرمایہ کاری کیلئے آتا ہے تو یہ احتجاج کی کال دے دیتا ہے؟
-
اگر ایک بڑی جماعت کے لیڈر کو میٹنگ سے باہر رکھیں گے تو حل کیسے نکلے گا
-
بلوچستان: سکیورٹی خدشات کے باعث تین یونیورسٹیاں بند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.