
جب تک میں عمران خان سے پالیسی گائیڈ لائنز نہیں لیتا کسی میٹنگ میں شرکت نہیں کروں گا
خیبرپختونخوا کی عوام نےعمران خان کو مینڈیٹ دیا، امید کرتا ہوں وفاقی حکومت جلدازجلد مسئلے کو حل کرے گی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی
ثنااللہ ناگرہ
جمعہ 17 اکتوبر 2025
18:23

(جاری ہے)
اس حوالے سے ہماری قانونی ٹیم اسلام آباد ہائی کورٹ سمیت تمام قانونی فورمز پر بھی جا رہی ہے۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
سپیشل پاور آف اٹارنی کے ذریعے ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا، درخواست میں وفاق اور پنجاب کے سیکرٹری داخلہ، آئی جی پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔ ایڈووکیٹ سید علی بخاری کے ذریعے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست دائر کی گئی۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ صوبائی کابینہ مشاورت کیلئے بانی پی ٹی آئی سے رہنمائی ضروری ہے، عمران خان اس وقت سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں قید ہیں، وزارت داخلہ اور محکمہ داخلہ پنجاب کو ملاقات کیلئے پہلے ہی درخواست دی جا چکی ہے۔ دائر درخواست میں کہا گیا کہ کابینہ تشکیل اور گورننس کے حساس معاملات پر بانی سے رہنمائی لینا لازمی ہے، قانونی و اخلاقی طور پر پیٹرن انچیف سے مشاورت ضروری ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عمرا خان سے فوری ملاقات کی اجازت دی جائے، مستقبل میں بھی وقتاً فوقتاً ملاقات کی اجازت ملنی چاہئے۔ یاد رہے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی تھی۔ وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کو پولیس نے داہگل ناکے پر روک دیا تھا۔ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی 2 گھنٹے تک انتظار کے بعد داہگل ناکے سے واپس روانہ ہوگئے تھے۔
مزید اہم خبریں
-
روس کے خلاف جنگ میں یوکرین امریکی ٹوما ہاک میزائل کیوں چاہتا ہے؟
-
پنجاب حکومت کی جانب سے تحریک لبیک پرپابندی عائد کرنے کیلئے وفاق کوبھجوائے گئے خط کا متن سامنے آ گیا
-
نئی فضائی کمپنی ائیرپنجاب کے قیام کیلئے ورکنگ کمیٹی نے ایک ارب کا فنڈ مانگ لیا
-
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا سانحہ کار ساز کے شہداء کو خراج عقیدت
-
ٹی ایل پی احتجاج؛ نامزد ملزمان کی گرفتاریوں کا دائرہ دیگر شہروں تک وسیع
-
افغان پناہ گزینوں سے متعلق اجلاس، وزیراعلیٰ کی غیر حاضری پر گورنر خیبر پختونخوا برہم
-
استعمال شدہ ملبوسات کی درآمد پر فی کلو 200 روپے کا ٹیکس، تاجر بلبلا اٹھے
-
سانحہ 9 مئی، اعجازاحمد چوہدری کی سزائوں کے خلاف دائر اپیلیں سماعت کے لیے مقرر
-
پاکستان اور افغانستان کے وفود مذاکرات کے لیے دوحہ میں
-
بنگلہ دیش میں پھر مظاہروں کی اطلاعات، سیاسی چارٹر کیخلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے
-
پاکستان طویل مدتی روابط اور ادارہ جاتی تعاون کے ذریعے افریقہ کے ساتھ تجارتی سفارت کاری اور اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کے لیے پر عزم ہے، جام کمال خان
-
بنوں کے مغل کوٹ سیکٹر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنۃ الخوارج کے 2 دہشتگرد مارے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.