پاکستان میں غربت کی لکیر کے نیچے زندگی گزارنے والوں کی شرح 45فیصد تک جاپہنچی ہے

مہنگائی میں اضافے نے عام آدمی کی مالی مشکلات میں شدت پیدا کر دی، ماحولیاتی بگاڑ اور آمدنی کی غیرمساوی تقسیم نے بھی غربت کو بڑھاوا دیا ہے۔ نائب صدرپیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 17 اکتوبر 2025 18:55

پاکستان میں غربت کی لکیر کے نیچے زندگی گزارنے والوں کی شرح 45فیصد تک ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 اکتوبر 2025ء ) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں غربت کی لکیر کے نیچے زندگی گزارنے والوں کی شرح 45فیصد تک جاپہنچی ہے۔ انہوں نے غربت کے خاتمے کے عالمی دن پر بیان میں کہا کہ پاکستان میں غربت کی لکیر کے نیچے زندگی گزارنے والوں کی شرح 45 فیصد تک جا پہنچی ہے، گزشتہ برس یہ شرح 39 فیصد تھی جو اس سال نمایاں طور پر بڑھی ہے، ماحولیاتی بگاڑ اور آمدنی کی غیر مساوی تقسیم نے غربت کو بڑھاوا دیا ہے، مہنگائی میں اضافے نے عام آدمی کی مالی مشکلات میں شدت پیدا کر دی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی عوامی بہبود اور مساوات پر مبنی ایجنڈے پر مستقل کاربند ہے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام خواتین کی معاشی خودمختاری کی نمایاں مثال ہے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے لاکھوں کمزور خاندانوں کو معاشی سہارا فراہم کیا ہے۔

(جاری ہے)

غربت کا مکمل خاتمہ پیپلز پارٹی کے ترجیحی اہداف میں سرفہرست ہے، پائیدار ترقی کے لیے مربوط حکمتِ عملی ناگزیر ہے۔ شیری رحمان نے کہا کہ حکومت سماجی تحفظ کے نظام کو مزید مضبوط کرے، تعلیم، صحت، اور روزگار کے مواقع کو ہر شہری کے لیے یقینی بنائے، پاکستان پیپلز پارٹی ایک پرامن، خوشحال اور برابری پر مبنی معاشرے کے قیام کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

مزید برآں مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے غربت کے کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ آج غربت کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر ہمیں یہ عہد دوہرانا ہے کہ کمزور طبقات کی حفاظت اور ان کی خود مختاری کو یقینی بنایا جائ۔ معاشی اور ماحولیاتی shocks کے باعث ملک میں غربت میں اضافہ ہوا ہے۔ غریب گھرانوں میں استقامت اور مضبوطی پیدا کرنا پائیدار ترقی کی بنیاد ہے۔

سماجی تحفظ کے پروگرام غریب خاندانوں کو جھٹکوں سے سنبھلنے اور باعزت زندگی گزارنے میں مدد دیتے ہیں، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے لاکھوں خواتین نے اپنے خاندانوں کی معاشی مضبوطی میں کردار ادا کیا ہے، معاشی عدم استحکام اور قدرتی آفات نے کمزور گھرانوں کو مزید غربت میں دھکیل دیا ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے بی آئی ایس پی کا آغاز سب سے غریب خاندانوں کے لیے تحفظ فراہم کرنے کے عزم کے ساتھ کیا، اصل ترقی تب ممکن ہے جب قوم کے کمزور طبقات میں مضبوطی اور اعتماد پیدا ہو، سماجی تحفظ معاشی اور ماحولیاتی جھٹکوں کے خلاف ایک ڈھال اور مساوات کی طرف ایک راستہ ہے، آج کے دن ہم یہ عہد دہراتے ہیں کہ ایک مضبوط اور باوقار پاکستان کے قیام کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔