آزاد کشمیر کا9رکنی پارلیمانی وفد ڈپٹی سپیکر آزادکشمیر اسمبلی سردار فاروق احمد طاہر کی قیادت میں ایک ہفتہ کے دورے پر برطانیہ روانہ

پیر 16 اپریل 2018 18:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) آزاد کشمیر کا9رکنی پارلیمانی وفد ڈپٹی سپیکر آزادکشمیر اسمبلی سردار فاروق احمد طاہر کی قیادت میں ایک ہفتہ کے دورے پر برطانیہ روانہ ہو گیا ہے وفد میں وزیر حکومت محترمہ نورین عارف، چوہدری مسعود خالد، سید شوکت علی شاہ، چوہدری محمد سعید، حافظ احمد رضا قادری، ممبر اسمبلی چوہدری رخسار احمد، عبدالماجد خان اور سیکرٹری اسمبلی شوہدری بشارت حسین شامل ہیں اسلام آباد بے نظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ پر کارکنوں نے انہیں الوداع کیا اس موقعہ پر وفد کے سربراہ ڈپٹی سپیکر اسمبلی سردار فاروق احمد طاہر نے کہا کہ موجودہ حکومت بین الاقوامی فورم پر مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کر رہی ہے مسئلہ کشمیر کو اپنے ایجنڈے میں سرفہرست رکھا ہوا ہے پوری دنیا میں پارلیمانی وفود بھیج کر بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کریں گے اتھیرو ائرپورٹ پر پہنچنے پر وفد کا بھرپور استقبال کیا گیا پارلیمانی وفد دورہ لندن کے دوران مودی سرکار کے خلاف عالمی مظاہرے میں شرکت کرے گا وفد برطانوی پارلیمنٹ کے ممبران سمیت اعلیٰ شخصیات سے بھی ملاقات کرے گا اور انہیں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی رائے عامہ کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے ہموار کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گا بھارت بلوچستان سمیت پاکستان کے ہر حصے کو بد امنی کا شکار کر رہا ہے سیز فائر لائن سمیت مقبوضہ کشمیر کے حالات بھی تشویشناک ہیں شوپیاں میں نوجوانوں کی شہادت اور سنگین مظالم کو بے نقاب کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پارلیمانی وفد نے برطانوی حکومت سے مسئلہ کشمیر حل کروانے کے لئے کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔