السلواڈورمیں خاتون صحافی کا بہیمانہ قتل،نعش سڑک کنارے سے ملی

پیر اپریل 18:35

سان سلواڈور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل2018ء) لاطینی امریکی ملک السلواڈور میں ایک خاتون صحافی مردہ حالت میں پائی گئی ۔ حکام کا کہنا ہے کہ لا پرنسا گرافیکا نامی گروپ کے ال اکونومستا نامی جریدے سے منسلک کارلا لیسیتھ ترکوائز کی نعش ان کے گھر سے اغوا کیے جانیکے بعد سان سلواڈور کے شمال مشرق میں واقع ایک شاہراہ کے کنارے سے ملی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ کارلا گزشتہ ہفتے کے روز سے لا پتہ تھیں جن کی گمشدگی کے بارے میں ان کے شوہر نے پولیس میں رپورٹ درج کرا رکھی تھی ۔رومن کیتھولیک بشپ ہوزے لوئس ایسکوبار نے اس قتل کی واردات کو عوام کے خلاف ایک حملہ قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :