شہدائے زہری کو شہدائے پاکستان کا نام دیدیا گیا

آئندہ 16اپریل کو شہدائے زہری کی برسی شہدائے پاکستان کے نام سے منایا جائیگا

پیر 16 اپریل 2018 18:42

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) شہدائے زہری کو شہدائے پاکستان کا نام دیدیا گیا ، آئندہ 16اپریل کو شہدائے زہری کی برسی شہدائے پاکستان کے نام سے منایا جائیگا ۔ یہ اعلان ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی نے آج سے پانچ سال قبل زہری میں شہید ہونے والے نوابزادہ میر سکندر زہری ،میر مہراللہ زہری ، میر زیب زہری کی برسی اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

ا نہوںنے کہاکہ چونکہ ہمارے شہداء اس وطن پر مرمٹے ،اور اپنے خون کا نذرانہ دیکر ملک کی آبیاری کی ۔ تو ان کو اب آئندہ شہدائے پاکستان کہا جائیگا اورسولہ اپریل کو شہدائے پاکستان کے نام سے یاد کیا جائیگا اور یہ دن منایا جائیگا ، قومی فورس ،پاک آرمی ، ایف سی ، لیویز اور پولیس کے جوان یا دوسرے افراد جو پاکستان پر قربان ہوگئے ان کی قربانیوں کو بھی یوم شہدائے پاکستان یعنی 16اپریل کو یاد کیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :