اسمبلی اجلاس بجٹ کیلئے دوبارہ طلب کیاجائیگایانہیں، نئی بحث چھڑگئی

پیر 16 اپریل 2018 19:02

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) خیبرپختونخوااسمبلی کااجلاس غیرمعینہ مدت تک کیلئے ملتوی ہونے پر نئی بحث چھڑگئی کہ آیا صوبائی بجٹ پیش کرنے کیلئے حکومت اسمبلی اجلاس دوبارہ طلب کریگی یا نہیں۔اپوزیشن کی ریکوزیشن پر خیبرپختونخوااسمبلی کااجلاس13اپریل کوطلب کیاگیاتھا جوصرف دو دن چلنے کے بعد گزشتہ روز غیرمعینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردیاگیا۔

(جاری ہے)

اجلاس ملتوی ہونے پر صوبائی اسمبلی کے اراکین میں نئی بحث چھڑگئی ہے کہ آیا بجٹ مالی سال2018-19کو پیش کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے اجلاس کودوبارہ طلب کیاجائے گایا نہیں،حکومتی اراکین کاموقف ہے کہ یہ اسمبلی کاآخری اجلاس تھا موجودہ حکومت پانچ بجٹ پیش کرچکی ہے‘ چھٹا بجٹ پیش کرناآئندہ حکومت کاحق ہے اس لئے بجٹ مالی سال2018-19 پیش کرنے کیلئے حکومت اجلاس طلب نہیں کریگی ۔

متعلقہ عنوان :