Live Updates

فیصل آباد(آن لائن)کرکٹ میچ دیکھنے آیا نوجوان بجلی کے پول سے کرنٹ لگنے سے زندگی کی بازی ہار گیا

بدھ 17 ستمبر 2025 23:00

فیصل آباد(آن لائن)کرکٹ میچ دیکھنے آیا نوجوان بجلی کے پول سے کرنٹ لگنے ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2025ء)کرکٹ میچ دیکھنے آیا نوجوان بجلی کے پول سے کرنٹ لگنے سے زندگی کی بازی ہار گیا۔ چک جھمرہ پولیس نے فٹ بال میچ انتظامیہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق 121 رب گوکھوال کے رہائشی ذیشان نے پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں بتایا کہ 195 رب میں اسد‘ عاصم پنسوتہ‘ اعجاز وغیرہ نے فٹ بال ٹورنامنٹ کروایا، جہاں پر حفاظتی انتظام نہ تھے اس کا کزن 28سالہ علی رضا سکنہ 121ج ب گوکھوال فٹ بال میچ دیکھنے گیا تو اس کا ہاتھ بجلی کے پول کو چھونے سے زور دار بجل کا جھٹکا لگا اور وہ بے ہوش ہو کر گر پڑا جسے ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

پولیس نے نعشں تحویل میں لیکر فٹ بال ٹورنامنٹ انتظامیہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :