Live Updates

ْ جامعہ بلوچستان کے فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے زیر اہتمام پری بجٹ

سیمینار2018-19کا انعقاد کیا گیا

پیر 16 اپریل 2018 19:18

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) جامعہ بلوچستان کے فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے زیر اہتمام پری بجٹ سیمینار2018-19کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مہمان خصوصی جامعہ کے ڈین فیکلٹی ڈاکٹر مدثر اسرار تھے۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف مینیجمنٹ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر ندیم ملک، کرنل حسن صدیقی، سیکریٹری فنانس قمر مسعود، سیکریٹری ریوینیو بلوچستان، چیمبر آف کامرس کے صدر اور دوسرے شرکاء بھی موجود تھے۔

سیمینار میں مالی بجٹ 2018-19کے حوالے سے مقررین نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ بہتر مالی بجٹ کی تیاری اورسابقہ بجٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے پری بجٹ 2018-19کا موازنہ کیا گیا اور مقررین نے ملکی ترقی، تعلیم، صحت اور دیگر شعبہ جات کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے سالانہ بجٹ کو انتہائی اہمیت کا حامل کرار دیا۔

(جاری ہے)

اورموضوع کی مناسبت سے ماہرین نے تفصیلی مقالہ جات پیش کئے اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

مہمان خصوصی نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ اعلیٰ تعلیمی ماہرین کے تجربات کو بروء کار لاتے ہوئے مالی بجٹ کو بہتری سے ہمکنار کیا جاسکتا ہے۔ جس سے ملکی ترقی اور درآمدات میں اضافہ کو یقینی بناتے ہوئے روزگار کے نئے زرائع اخذ کئے جاسکتے ہیں اور عالمی مارکیٹ تک اپنی پیداوار کی رسائی کو ممکن بنایا جاسکتا ہے۔ اور اہم شعبوں پر بجٹ کا تناسب بڑھایا جائے اور شعبہ تعلیم کو اہمیت دے کر عالمی معیار کے مطابق پہنچایا جاسکے۔

اور ترقی یافتہ ممالک اس جانب توجہ دے کر ترقی کے مناظر طے کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ بلوچستان مختلف موضوعات پر تربیتی اور معلوماتی سرگرمیوں کو فروغ دے رہی ہے۔ تاکہ طلباء و طالبات ان مواقع سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے عملی زندگی میں معاشرے میںا ہم کردار ادا کرسکیں۔سیمینار میں دو سیشن مرتب کئے گئے۔ جس میں سوالات و جوابات کے سیشن میں ماہرین اقتصادیات نے بہتر جوابات دیئے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :