جماعت اسلامی کے رہنمائوں کا اظہار تعزیت

پیر اپریل 19:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل2018ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ، نائب امراء حافظ محمد ادریس ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، راشد نسیم ، اسد اللہ بھٹو ، میاں محمد اسلم ، پروفیسر محمد ابراہیم ، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن ، محمد اصغر ، حافظ ساجد انور ، وقاص جعفری ، امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد ، بلال قدرت بٹ ،ترجمان جماعت اسلامی امیر العظیم اور سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف نے جماعت اسلامی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمران الحق کے چچا ، جماعت اسلامی شعبہ ٹرانسپورٹ کے ناظم چوہدری قمر زمان کے بڑے بھائی ، مرکز جماعت کے ڈرائیور نشتر خان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے لیے دعائے مغفرت اور سوگوارخاندانوں کے لیے صبر جمیل کی دعاکی ہے ۔

(جاری ہے)

عمران الحق کے نام سراج الحق اور لیاقت بلوچ نے اپنے تعزیتی خطوط میں مرحوم کی دینی خدمات کو سراہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :