فیصل آباد،سپیشل پروٹیکیشن یونٹ کا ہیڈ کانسٹیبل دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

پیر 16 اپریل 2018 19:54

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2018ء) گھر سے ڈیوٹی کیلئے شرقپور جاتے ہوئے سپیشل پروٹیکیشن یونٹ کا ہیڈ کانسٹیبل دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا‘مرحوم دل کے عارضہ کے باعث فیلڈ ڈیوٹی کیلئے فٹ نہیں تھا اور اس سلسلہ میں اس نے حکام کو متعدد بار درخواستیں بھی دی لیکن اسٹیبلشمنٹ برانچ کے عملہ کو مجرمانہ غفلت کے باعث ہیڈ کانسٹیبل اپنی جان سے ہی ہاتھ دھو بیٹھا ‘بتایا گیا ہے کہ ہیڈ کانسٹیبل زاہد حسین دل کے عارضہ میں مبتلا تھا انجیو گرافی اور سٹنٹ ڈالے جانے کے باعث وہ فیلڈ ڈیوٹی کیلئے فٹ نہیں تھا اور اس سلسلہ میں اس نے متعدد بار دبائو حکام کو درخواستیں بھی دیں لیکن اسٹیبلشمنٹ برانچ کے عملہ کی مجرمانہ غفلت اور لا پرواہی کا عالم دیکھیں کہ انہوںنے اس سارے معاملے کے باوجود زاہد حسین کانام فیلڈ ڈیوٹی کیلئے جانیوالے سپیشل پروٹیکشن یونٹ کی فہرست میں شامل کردیا اور زاہد حسین کی طرف سے میڈیکل گرائونڈ پر دی گئی ‘درخواستیں افسران کے سامنے پیش ہی نہیں کیں جس کے باعث گزشتہ روز مکوآنہ نواحی گائوں 113گ ب کا رہائشی زاہد حسین سپیشل پروٹیکشن یونٹ کی طرف سے شرقپور میں تعیناتی کے باعث ڈیوٹی کیلئے جارہا تھا کہ گرمی اور حالت خراب ہونے پر اسے دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا اور زاہد حسین خالق حقیقی سے جا ملا یوں اور ایس آئی برانچ کے عملہ کی مجرمانہ غفلت نے ایک فرض شناس اہلکار کی جان لے لی اورمکمل فٹ ہونے کے باوجود ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر ڈیوٹی دینے والوں کے کانوں پر بیمار اہلکاروں کی فریاد نے بھی کوئی اثر نہیں کیا ۔

متعلقہ عنوان :