راولپنڈی 12 سالہ لڑکے سے نازیبا حرکات کرنیوالا دکاندار گرفتار

پیر 13 اکتوبر 2025 19:17

راولپنڈی 12 سالہ لڑکے سے نازیبا حرکات کرنیوالا دکاندار گرفتار
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) وارث خان پولیس نے 12سالہ لڑکے سے نازیبا حرکات کرنے والا دکاندار گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 12 سالہ لڑکے سے نازیبا حرکات کرنے والے دکاندار کو گرفتارکرلیا،مدعیہ مقدمہ کے مطابق اس کا بیٹا سامان خریدنے گیا تو دکاندار نے نازیبا حرکات کیں، وارث خان پولیس نے مقدمہ درج کر کے دکاندار کو حراست میں لے لیا۔ایس پی راول سعد ارشد نے کہا کہ زیر حراست ملزم کو ٹھوس خواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :