تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے وفد کی فیصل کریم کنڈی سے ملاقات ،خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال پر تبادلہ خیال

پیر 13 اکتوبر 2025 21:49

تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے وفد کی فیصل کریم کنڈی سے ملاقات ،خیبرپختونخوا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے وفد نے رکن صوبائی اسمبلی نادیہ شیر کی قیادت میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی ، اس موقع پر سعید نعیم ،صلاح الدین خان یوسفزئی ،ڈپٹی جنرل سیکریٹری عبید علی بھی انکے ہمراہ تھے ، ملاقات میں خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبہ کی موجودہ صورتحال میں سیاسی جماعتوں کو عوام اور صوبہ کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھنا ہوگا ، انہوں نے کہا کہ بطور گورنر وہ آئین و قانون کے مطابق اپنا کردار ادا کرینگے۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ابرار سعید سواتی بھی اس موقع پر موجود تھے۔