ایپکا لاہور کا مطالبات کی حمایت میں آئندہ کے احتجاجی پروگرام کا اعلان

18اپریل کو پنجاب بھر کے سرکاری دفاتروں کی تالہ بندی ، مکمل ہڑتال کی جائیگی

پیر 16 اپریل 2018 20:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2018ء) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن لاہور نے اپنے مطالبات کی حمایت میں آئندہ کے احتجاجی پروگرام کا اعلان کردیا ہے ایپکا لاہور کے صدر صفدر حسین کی زیر صدارت محکمہ ہائی وے میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اٹھارہ اپریل کو پنجاب بھر کے سرکاری دفاتروں کی تالہ بندی کی جائیگی اور مکمل طور پر ہڑتال کی جائیگی مذکورہ اجلاس جس میں ایپکا کے مرکزی سیکرٹری جنرل سمیت ایپکا پنجاب اور ایپکا لاہور کے عہدیداروں نے شرکت کی میں فیصلہ کیاگیا کہ پنجاب بھر کے مختلف اضلاع سے ایپکا کے سینکڑوں کارکنان مختلف ریلیوں کی شکل میں اسلام آباد روانہ ہونگے جہاں وہ پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد کے سامنے اپنے مطالبات کی حمایت میں احتجاجی دھرنا دینگے جبکہ دھرنے کے بعد کے احتجاجی پروگرام کے لائحہ عمل کا اعلان پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد کے باہر کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :