صو بہ میں بلین ٹری سو نا می منصو بے کے تحت در ختو ں سے خیبر پختو نخوا کے جنگلا ت میں چھ فیصد اضا فہ ہوا ہے،سید نزر حسین شا ہ

پیر 16 اپریل 2018 20:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2018ء)سیکر یڑی ما حو لیا ت خیبر پختو نخوا سید نزر حسین شا ہ نے بتا یا ہے کہ صو بہ میں بلین ٹری سو نا می منصو بے کے تحت لگا ئے گئے در ختو ں سے خیبر پختو نخوا کے جنگلا ت میں چھ فیصد اضا فہ ہوا ہے تا ہم محکمہ جنگلا ت صو بہ بھر میں شجر کا ری کا معمو ل آئندہ بھی جا ری رکھے تا کہ جنگلا ت کی پا ئیدا رتر قی اور تحفظ کو یقینی بنا یا جا سکے۔

یہ ہدا یت انہو ں نے ہزارہ ڈو یژن میں ہو نے وا لی بیلن ٹری سو نا می شجر کا ری کے معا ئنے کے موقع پر جا ری کیں۔محکمہ جنگلا ت ہزارہ ڈویژن کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس دورا ن سیکر یٹری ما حو لیا ت سید نذر حسین شا ہ نے بگنو تر ،داتہ،گا ندھیا ں اور سوار گلی کے رقبہ جا ت کا معا ئنہ کیاجہا ں صو با ئی محکمہ جنگلا ت نے منصو بے کے تحت شجر کا ری کی ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے نئی شجر کا ری کی کا میا بی پر محکمہ کی کا ر کر دگی کو سرا ہتے ہو ئے سوار گلی میں محکمہ جنگلا ت کی ارا ضی پر کی گئی تجا وزات کو مسما رکر نے کے کا م کو بھی قا بل تحسین قرار دیا۔اس موقع پر سٹا ف سے با ت چیت کر تے ہو ئے سیکر یٹری جنگلا ت نے بتا یا کہ خیبر پختو نخوا حکو مت محکمہ جنگلا ت کے ملاز مین کی اب گریڈیشن کے لئے کا م کر رہی ہے ۔انہو ں نے اس امر پر اطمنان کا اظہا ر کیا کہ بلین ٹر ی سو نا می منصو بے کے تحت کی گئی شجر کا ری کے مثبت اور مطلو بہ نتا ئج ظا ہر ہو نا شروع ہو گئے ہیں۔