
عوام تحریک انصاف کے منشور،عمران خان کی قیادت سے متاثر ہوکر جوق در جوق تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں،امتیاز شاہد
پیر 16 اپریل 2018 20:31
(جاری ہے)
وزیر قانون امتیاز قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے اپنے منشور کے مطابق سابق حکمرانوں کی کرپشن، رشوت، سفارش کلچر اور اداروں میں سیاسی مداخلت جیسی خرافات کا خاتمہ کیاہے اور قابل عمل اصلاحات کے ذریعے ایک دیرپا اور شفاف نظام کی بنیاد رکھ دی ہے اب عوام کی ذمہ داری بھی ہے کہ پہلے خود کو ٹھیک کریں اور پھر غلط کاموں کی نشاندہی میں حکومت کی مدد کریں، صوبائی حکومت شفافیت، قانون اور میرٹ کی بالادستی اور عوام کو معیاری خدمات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ کوہاٹ میں سب سے زیادہ ترقیاتی منصوبے پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت مکمل کروا رہی ہے، وفاقی حکومت کا کوئی منصوبہ بھی آپ کو نظر نہیں آئے گا۔ ایسا علاقہ نہیں ہے جہاں پر ہم نے کوئی چھوٹا اور بڑا ترقیاتی منصوبہ شروع نہ کیا ہو، اس دفعہ بھی مخالفین کو منہ کی کھانا پڑے گی، ہم نے اپنے حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں اور آگے بھی کرواتے رہیں گے، ہم باتوں کی بجائے عمل پر یقین رکھتے ہیں،اُنہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے 81میں بلا تفریق ترقیاتی کام جاری ہے جن میں ڈگری کالجز،ہسپتال،سڑکیں،آبنوشی سکیمیں ،سکولوں کی تعمیر سمیت درجنوں منصوبوں پر کام جاری ہے ان منصوبوں کی تکمیل سے حلقہ بھر میں انقلاب برپا ہوگا،وزیر قانون نے کہا کہ تعلیم، صحت، پولیس اور دیگر شعبوں میں عوام کو خدمات کی فراہمی، شفافیت، انصاف اور سیاست سے پاک با اختیار اداروں کا قیام پی ٹی آئی حکومت کے میگا پراجیکٹس ہیں، ہم گذشتہ 70سال کے تباہ حال اداروں کو ٹھیک کر رہے ہیں۔ افسوس اس بات کا ہے کہ مفاد پرست سیاستدانوں نے سکول، ہسپتال اور پولیس جیسے سماجی خدمت کے اہم ترین شعبوں کو بھی نہیں بخشا، سکولوں میں40ہزار آسامیاں خالی تھیں اور جو سٹاف موجود تھا وہ سفا رش پر لگایا گیا تھا، 50فیصد اساتذہ سکولوں میں حاضری نہیں دیتے تھے، بچوں کے بیٹھنے کے لئے کرسی تک دستیاب نہ تھی جبکہ پی ٹی آئی حکومت نے 40ہزار اساتذہ بھرتی کئے، سٹاف کو حاضری کاپابند بنایا، ہزاروں سکولوں میں فرنیچر اور دیگر سہولیات دیں۔وزیر قانون نے کہا کہ تحریک انصاف کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی اور ہمارا مشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک غریب عوام کو ان کے حقوق نہیں ملتے۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
چیچہ وطنی ، جی ٹی روڈ پر مسافر بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق،ڈرائیور فرار
-
کراچی‘ فیشل ریکگنیشن کیمرے کے ذریعے پہلا ملزم گرفتار
-
زیتون کا شعبہ پاکستان کی معیشت کے لیے نیا سنگِ میل ثابت ہو سکتا ہے، رانا تنویر حسین
-
فیصل آباد،شادی سے انکار پر خاتون کو زندہ جلانے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
پی آئی اے اور اتحاد ایئرویز کا بین الاقوامی پروازوں میں توسیع کا معاہدہ
-
سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے رونا دھونا کیا اور نہ کسی کے آگے ہاتھ پھیلائے، مریم نواز
-
لاہورمیں کرائم کم نہ ہو سکا، رواں برس سٹریٹ کرائم کے 3 ہزار سے زائد مقدمات درج
-
پاکستان میں ایڈز کے مریضوں میں خطرناک اضافہ، 9 ماہ میں 10 ہزار نئے کیس رپورٹ
-
طلال چوہدری نے دربار صوفی برکت علیؒ پر حاضری دی
-
ْکم از کم اجرت نہ دینے والے اداروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے‘ منشاء اللہ بٹ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا سیلاب بحالی پروگرام 2025ء کا باقاعدہ افتتاح
-
مریم نواز کا پنجاب میں سیلاب متاثرین کیلئے 100ارب روپے کے تاریخی امدادی پیکیج کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.