سرگودھا،الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے اعتراضات پر فیصلہ سنا دیا

2 درخواست گزاروں کی درخواستوں منظور ، ڈی لیمیٹیشن کمیٹی میں بھجوانے کا فیصلہ، درخواستوں کو مسترد کر دیا گیا

پیر 16 اپریل 2018 20:53

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ بندیوں کے اعتراضات پر فیصلہ سناتے ہوئے دو درخواست گزاروں کی درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے ڈی لیمیٹیشن کمیٹی میں بھجوانے کا فیصلہ،18 درخواستوں کو مسترد کر دیا،ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد کے تین رکنی بنچ نے 14 اپریل کو سرگودھا ڈویژن کی حلقہ بندیوں پر سماعت کی تھی جس پر گذشتہ رو ز16 اپریل کو شام 4 بجے فیصلہ سننانے کیلئے درخواست گزاروں کو طلب کیا تھا جس پر فاضل بنچ نے وقار اشرف کی جانب پی پی 77 اور 78 اعتراضات داخل کئے تھے جس پر بنچ نے استقلال آباد،فیکٹری ایرایا،گجر محلہ کو حلقہ پی پی 78 میں شامل کر دیا گیا جبکہ نیوسٹلائٹ ٹائون ،غنی پارک ،گوندل ٹائون ،جمیل پارک ،عبداللہ کالونی،چیک 46 کو حلقہ پی پی 77 میں شامل کر نے کی منظور دے دی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ اسی طرح پی پی 30 کے حلقے میں بھی تبدیلی کی گئی ہے ٹائون کمیٹی پی پی 72 کو پی پی 73 میں شامل کرنے کیلئے بھلوال کی 2 کانگوائی کو پی پی 73 میں شامل کرنے کیلئے قابل سماعت قرار دیتے ہوئے ڈی لیمٹیشن کمیٹی میں تبدیلوں کیلئے بھجوائی جائے گی جو اسلام آباد میں ہی نقشہ جارت کی مدت سے ان کے حلقوں میں تبدیلی کر دے گا۔