نائب امیرجماعت اسلامی اسداللہ بھٹوایڈوکیٹ کاشاہجہاں پنہور اورمرزانعیم مغل سے تعزیت

پیر 16 اپریل 2018 20:35

حیدرآباد16اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء)نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان اسداللہ بھٹوایڈوکیٹ کاشاہجہاں پنہور اورمرزانعیم مغل سے حیدرآبادمیںتعزیتی ملاقات کیں نائب امیرجماعت اسلامی نے ہوسٹری میں سندھ پروفیسراینڈ لیکچررزایسوسی ایشن (سپلا)سندھ کے جنرل سیکریٹری پروفیسر شاہجہاں پنہورکی رہائش گاہ ہوسڑی گئے جہاں انہوں نے ان کے والد اور سندھ کے ممتاز ادیب پروفیسر محبوب سروری کے انتقال پر افسوس کااظہارکیاان کے لیے مغفرت اوراہل خانہ کے لیے صبرجمیل کی دعاکی بعدازاں اسداللہ بھٹوایڈوکیٹ سیری گائوں میں جماعت اسلامی کے رکن مرزانعیم مغل ایڈوکیٹ کے ہاں ان کے بیٹے کی تعزیت کی اور اہل خانہ کے لیے صبرکی دعاکی اس موقع پر جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری وسابق ایم پی اے عبدالوحیدقریشی ،قاضی عقیل ،جماعت اسلامی سیری گاجہ زون کے امیر حافظ مقبول نظامانی ،نائب امیر حافظ رمضان نظامانی اورسیکریٹری حافظ سعیداحمد نظامانی بھی موجودتھے۔