تقریبات یوم اقبال، سکولوں کے طالب علموں کے مابین انعامی تقریری مقابلے

پیر 16 اپریل 2018 21:02

لاہور۔16 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء)نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہور میںجاری ’’تقریبات یوم اقبال‘‘ کے دوران سکولوں کے طالب علموں کے مابین انعامی تقریری مقابلہ بعنوان’’ہیں لوگ وہی جہاں میں اچھے، آتے ہیں جو کام دوسروں کے‘‘ منعقد ہوا، اس مقابلے میں طلباوطالبات کی کثیر تعداد نے حصہ لیا، پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآن مجید‘ نعت رسول مقبولﷺ اور قومی ترانہ سے ہوا، مقابلہ کے منصفین کے فرائض پروفیسر رضوان الحق، پروفیسر فاخرہ خواجہ، پروفیسر روبینہ ارشد اور پروفیسر سمن علیم نے انجام دیئے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ماہر اقبالیات اور صدر نظریہٴ پاکستان فورم ملتان پروفیسر حمید رضا صدیقی نے کہا کہ علامہ محمد اقبالؒ نے اپنے کلام کے ذریعے مسلمانان برصغیر کے دلوں میں آزادی کی تڑپ پیدا کی اور مسلمانوں کو خودی کا درس دیا نئی نسل کلام اقبالؒکا بغور مطالعہ کرے، منصفین کے مرتب کردہ نتائج کے مطابق پرائمری سیکشن کی طالبات کے مابین ہونیوالے مقابلہ میں مریم ساجد بٹ نے اول‘ معصومہ نصیر نے دوئم ‘ عروبہ ارشد اور عطیة الوکیل نے مشترکہ طور پرسوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ درمکنون اور الوینہ علی خان کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا، طلباء کے مابین ہونیوالے مقابلہ میں شاہ ویز حسن زیدی نے اول‘ حسن مراد نے دوئم اور سید حاشر علی بخاری نے سوئم پوزیشن حاصل کی ، مڈل اور ہائی سیکشن کی طالبات کے مابین ہونیوالے مقابلہ میںام رومان نے اول‘ مناہل سکندر نے دوئم ‘ عفیفہ کائنات، عطیہ جبین اور مطہرہ اعوان نے مشترکہ طور پر سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ آئمہ اعجاز اور فاریہ نواز کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا، طلباء کے مابین ہونیوالے مقابلہ میں زید الرحمن نے اول‘ عبداللہ فاران نے دوئم اور محمد زعیم افضل نے سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ تاشفین ثاقب کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا، تقریبات یوم اقبالؒ کا اہتمام نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے۔