Live Updates

بلوچستان ہائی کورٹ نے پی پی ایچ آئی ملازمین کی مستقلی کی درخواست آئندہ بجٹ کے بعد تک کیلئے ملتوی کردی

پیر 16 اپریل 2018 21:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) بلوچستان ہائیکورٹ میں محکمہ صحت پی پی ایچ آئی کے کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی سے متعلق درخواست کی سماعت چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی اور جسٹس ہاشم کاکڑ پر مشتمل بینچ نے کی سماعت میں درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پی پی ایچ آئی کے ڈھائی ہزار ملازمین 10 سال سے کنٹریکٹ پر کام کر رہے ہیں،تمام ملازمین کو پنجاب کی طرز پر مستقل کیا جائے، نما ئندہ پی پی ایچ آئی نے عدالت میں اپنا جواب داخل کراتے ہوئے کہا کہ انتظامی عملے کو مستقل کرنے کے حق میں ہے ٹیکنکل اسٹاف کو مستقل کرنے کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتے، دوران سماعت چیف جسٹس محمد نور مسکا نزئی نے ریمارکس دئیے کہ ڈھائی ہزار ملازمین کو یک مشت مستقل کرنے سے صوبائی حکومت کا بھٹا بیٹھ جائے گا،درخواست کا آئندہ بجٹ پیش ہونے کے بعد جائزہ لیں گے، جس کے بعد کیس کی سماعت 13 جون تک ملتوی کردی گئی۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :