خواتین وطالبات معاشرے کی اصلاح ،تعلیم،تعمیر وترقی کیلئے اپنی ذمہ داری اداکریں،ایم پی اے ثمینہ سعید

پیر 16 اپریل 2018 21:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء)جماعت اسلامی خواتین کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری وسابق ایم پی اے ثمینہ سعید نے کہا کہ خواتین وطالبات معاشرے کی اصلاح ،تعلیم،تعمیر وترقی کیلئے اپنی ذمہ داری اداکریں جماعت اسلامی میں شامل خواتین پر معاشرے کی اصلاح ،اسلامی حکومت کے قیام،برائیوں ومنکرات ختم کرنے ،تعلیم وبھلائی عام کرنے کے حوالے سے بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کرپٹ حکمرانوں اور عوام کے ارمانوں وخواہشات کا قتل کرنے والے طبقات کے خلاف سب کو ملکر کر دارادا کرناچاہیے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ کوئٹہ کے دوران مختلف زونزمیں تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ان کے ہمراہ جماعت اسلامی خواتین بلوچستان کی ناظمہ شبانہ انجم ،کوئٹہ کی ناظمہ روبینہ علی ودیگر خواتین رہنما بھی تھے انہوں نے کہا کہ ظالم حکمرانوں نے ظلم و جبر کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں ۔

(جاری ہے)

بیرون ملک پڑا 375 ارب ڈالرز سے زیادہ قومی سرمایہ ملک میں لانے کی بجائے غریبوں پر ظالمانہ ٹیکس لگائے جارہے ہیں ۔

سرمایہ دارکو تحفظ جبکہ غریبوں پر ٹیکس لگانے والا نظام کسی صورت قبول نہیں کریں گے اسلامی نظام قائم کرنا چاہتے ہیں جس میں مظلوموں کو تحفظ حاصل ہو مرد ِمجاہدصادق وامین لیڈر سراج الحق کی قیادت میں لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف بھر پور جاری ہے تاکہ لوٹ مار کرنے والے بار بار عوام کو دھوکہ نہ دے سکے حکمرانوں نے رویہ تبدیل نہ کیا تو جھونپڑیوں میں رہنے والے محلات کا محاصرہ کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔

پانچ سال پھر گزرگیے مگر عوام کی حالت ٹھیک ہونے کے بجائے مزید بگڑ گیے ہیں عوام نان شبینہ کا محتاج روزگار ناپید ،عوام کی جان ومال محفوظ نہیں ۔تعلیم وصحت کے حوالے سے عوام کیلئے کوئی سہولت نہیں عوام امن ترقی اور خوشحالی کیلئے اسلامی پاکستان اور خوشحال بلوچستان بنانے میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ملک میں سب جماعتوں کو آزمایا گیامگر عوام کے مسائل حل نہیں ہوئے ہرطرف لوٹ مار اور ظلم وجبر کا راج ہے بدنامی ولوٹ مار کا دور ہے صرف جماعت اسلامی نیک نام اور کرپشن موروثیت سے پاک جماعت میدان میں رہ گئی ہے عوام خصوصاًنوجوان جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کریں ۔