مغرب نے حقوق اور آزادی کے نام پر عورت کو بازار کی زینت بنا دیا ہے،سینیٹر سراج الحق

ب ہماری اسلامی اقدار اور تہذیب و تمدن پر حملہ آور ہے ،سنت رسول ﷺ کی پیروی اور خاندانی نظام کی مضبوطی اور حفاظت ہی میںہماری بقا اور فلاح ہے،امیرجماعت اسلامی کا خطاب

پیر 16 اپریل 2018 21:18

مغرب نے حقوق اور آزادی کے نام پر عورت کو بازار کی زینت بنا دیا ہے،سینیٹر ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2018ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ مغرب نے حقوق اور آزادی کے نام پر عورت کو بازار کی زینت بنا دیا ہے جبکہ اسلام نے عورت کوحقیقی معنوں میں عزت و احترام دیا ہے۔مغرب ہماری اسلامی اقدار اور تہذیب و تمدن پر حملہ آور ہے سنت رسول ﷺ کی پیروی اور خاندانی نظام کی مضبوطی اور حفاظت ہی میںہماری بقا اور فلاح ہے اسلامی ریاست کے قیام اور اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے جدوجہد تقاضائے اسلام ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی شادی ہال میں جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی نے نائب امیر سید عزیر حامدکے صاحبزادوں سید اُسامہ عزیر اور سید حمزہ عزیر کی دعوت ولیمہ کے موقع پر خطا ب کرتے ہوئے کیا ولیمہ کی اس تقریب میں جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب اُمراء پروفیسر محمد ابراہیم خان ،ْ میاں محمد اسلم ،ْ سابق نائب امیر ڈاکٹر محمد کمال ،ْ سابق صوبائی جنرل سیکرٹری نذیر احمد جنجوعہ ،ْسابق صوبائی نائب امیر مولانا عبدالجلیل نقشبندی ،ْ مولانا عبدالستار ،ْ امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی رورل شمس الرحمان سواتی ،ْامیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی سید عارف شیرازی ،ْ راجہ محمد جواد ،ْ ضیا اللہ چوہان ،ْ ظفر الحسن جوئیہ ،ْ شیخ مسعود احمد ،ْ رضا احمد شاہ ،ْ سید عزیر حامد ،ْرضوان احمد ،ْناظم یوسی رحمت آباد محمد تاج عباسی ،ْکونسلر چکلالہ کینٹ بورڈ خالد محمود مرزا ،ْعوامی مسلم لیگ کے عابد مغل ،ْ ناظم اسلامی جمعیت طلبہ شمالہ پنجاب سعد بن ہارون اورجے آئی یوتھ کے ضلعی صدر ملک عمران سمیت دیگر رہنمائوں ،ْ دوست احباب اور خاندان کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

سراج الحق نے کہا کہ مجھے آج اس منفرد تقریب میں شرکت کرکے خوشی کے ساتھ ساتھ فخر بھی محسوس ہو رہا ہے ہمارے ساتھیوں نے خالص دین کی بنیاد پرآپس میں رشتے کئے ہیں۔ سید عزیر حامدنے اپنے بڑے صاحبزادے سید اُسامہ عزیر کا نکاح شمس الرحمان سواتی کی صاحبزادی اور چھوٹے صاحبزاد ے سید حمزہ عزیر کا نکاح جماعت اسلامی کے رہنما مولانا محمد سرور (مرحوم ) کی پوتی اور حافظ عبدالقدیر کی صاحبزادی سے کیا ہے۔

میری دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان رشتوں کو اور مضبوط فرمائے اور آپس میں الفت اور محبت کو بڑھائے انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے وزیراعظم چرچل نے لکھا ہے کہ برصغیر پر قبضے کے دوران وہاں کے سرداروں ،ْ خوانین اور با اثر لوگوں نے ان سے تعاون کیا تھاجبکہ مقامی علماء اور غریب لوگوں کی طرف سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تھا چرچل نے تجویز کیا تھا کہ علماء کو قیادت وسیادت کے منصب سے ہٹایا جائے اور خواتین کو گھروں سے نکال کر آزادی دلائی جائے یہی آج کی اسلام دشمن قوتوں اور ان کہ آلہ کار این جی اوز کا بھی ایجنڈا ہے سراج الحق نے کہا ہے کہ مسلمان خواتین کے لئے سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہی آئیڈیل ہوسکتی ہیں ،ْ کوئی اداکارہ یا مغرب زدہ عورت نہیں ہو سکتی ۔

متعلقہ عنوان :