
وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال کی خانپور ڈیم فیز تھری پراجیکٹ کے لئے 5کروڑ 70لاکھ روپے کے فنڈز فوری جاری کرنے کی ہدایت
پیر 16 اپریل 2018 21:42

(جاری ہے)
اجلاس کے ایجنڈے میں شامل خانپور ڈیم فیز تھری منصوبے پر بات چیت کے لئے ایم این اے ملک ابرار احمد ‘ایڈیشنل سیکرٹری وزارت دفاع اورکینٹ ایگزیکٹو آفیسر راولپنڈی سبطین رضا اجلاس میں شریک ہوئے ۔
منصوبہ بندی ڈویژن کے حکام نے اجلاس کو بتایا کہ منصوبے کی تکمیل میں بہت تاخیر ہوچکی ہے اور مجموعی لاگت میں بھی بہت اضافہ ہوچکا ہے اس لئے اس منصوبے کو بند کردیا جائے ۔ ایم این اے ملک ابرار احمد نے وزیر منصوبہ بندی‘ترقی و اصلاحات احسن اقبال کی اجازت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خانپور ڈیم منصوبے کا آغاز 2008میں ہوا، اس منصوبے کی تکمیل میں اگر اداروں کی کوتاہی یا کسی جگہ پر بے ضابطگیاں ہیں تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے لیکن اس تاخیر یا کسی قسم کی بے ضابطگیوں میں موجودہ انتظامیہ کا کوئی عمل دخل نہیں ہے ‘بطور ایم این اے حلقے کے عوام کی آواز اٹھانے کے لئے آج یہاں بیٹھا ہوں ‘ یہ منصوبہ عوامی مفاد کا حامل منصوبہ ہے ‘اس منصوبے کے پہلے دو فیز مکمل ہونے سے کینٹ کے علاقوں میں پانی کی ترسیل ہورہی ہے‘ تیسرے فیز کی تکمیل سے کینٹ کی سویلین آبادی کو پانی کی بہتر مقدار مل سکے گی ۔ملک ابرار احمد نے وزیرمنصوبہ بندی ‘ترقی و اصلاحات سے درخواست کی کہ خانپور ڈیم فیز تھری منصوبے کے لئے 5کروڑ 70لاکھ کے فنڈز فوری فراہم کیے جائیں تا کہ مشنیری ‘ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب اور پانی کے ذخائر مکمل کیے جاسکیں۔ انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ اگر اس مرحلے پر منصوبے کو بند کر دیا گیا تو عوام کو پانی کے حوالے سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ۔کینٹونمنٹ بورڈ کے سی ای او سبطین رضا نے اجلاس کو خانپور ڈیم فیز تھری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے تفصیلی بات چیت مکمل ہونے کے بعد ایم این اے ملک ابرار احمد کی درخواست پر اس منصوبے کے لئے 5کروڑ 70لاکھ روپے کے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے کی تاخیر اور بے ضابطگیوں پر معاملہ تحقیقات کے لئے متعلقہ حکام کو بھجوایا جائے اور یہ منصوبہ 30جون تک مکمل کیا جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسلامی ممالک کے وسائل پر قابض امریکا اور استعماری طاقتوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا
-
نوازشریف نے عمران خان کے خلاف لندن پلان بی کے لئے اڑان بھری ہے
-
سیلابی دباؤ سے ایم فائیو کے متعدد اسٹرکچرز متاثر، این ایچ اے کی بحالی سرگرمیاں جاری
-
قطر امریکا کا مضبوط اتحادی ہے اسرائیل اب دوبارہ حملہ نہیں کرے گا
-
سونے کی قیمت 3 لاکھ 90 ہزار روپے کی سطح سے بھی اوپر چلی گئی
-
پنجاب حکومت نے گھریلو طوطوں کے لیے بھی نیا قانون منظورکرلیا
-
پی ٹی آئی دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہی ہے ، حنیف عباسی
-
تحریک انصاف کی17سینیٹرز نے قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت اور چیرمین شپ سے استعفے دیدیے
-
صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین سے سیالکوٹ چیمبر کے صدر اکرام الحق کی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
غزہ: اسرائیلی عسکری کارروائی میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری، یو این کی مذمت
-
مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کا یمن پر گہرا اثر، ہینز گرنڈبرگ
-
خواتین کو مردوں کے مساوی اجرت دینے کا عمل تیز کرنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.