اسلام آباد پولیس میں تقرر و تبادلے

پیر 16 اپریل 2018 22:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2018ء) اسلام آباد پولیس میں تقرر و تبادلے کردئیے گئے ہیں۔اس سلسلے میں جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب ایس ایس پی سیکیورٹی ڈویژ ن تعینات کئے گئے ہیں جبکہ اے آئی جی فرخ رشید ایس ایس پی ٹریفک تعینات ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

سید محمد امین کو اے آئی جی جنرل کا اضافی چارج دے دیا گیا۔ ایس پی لیاقت نیازی کو اے آئی جی اسپیشل برانچ تعینات کردیا گیا۔اسی طرح زبیر شیخ کو ایس پی آئی نائن کا ایڈیشنل جبکہ ایس پی عامر خان نیازی کو ایس پی سٹی زون کا چارج دے دیا گیا۔ایس پی حسن رضا کو بھی ایس پی ڈی پی ڈی کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :