وفاقی پولیس کے اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلے

پیر 16 اپریل 2018 22:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) وفاقی پولیس کے اعلیٰ افسران کے تبادلے کر دیئے گئے۔ اے آئی جی فرخ رشید کو ایس ایس پی ٹریفک، ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب کو ایس ایس پی سکیورٹی ڈویژن تعینات اور سید محمد امین کو اے آئی جی جنرل کا اضافی چارج دیدیا گیا ہے۔ ایس پی لیاقت نیازی کو اے آئی جی اسپیشل برانچ تعینات کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی پولیس میں بڑے پیمانے پر اعلیٰ پولیس افسران کے تبادلے کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

آئی جی آفس کے مطابق اے آئی جی جنرل فرخ رشید کو ایس ایس پی ٹریفک تعینات کیا گیا جبکہ ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب کو ایس ایس پی سکیورٹی ڈویژن لگایا گیا ہے، سید محمد امین کو اے آئی جی جنرل کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی آفس نے بتایا کہ ایس پی لیاقت نیازی کو اے آئی جی سپیشل برانچ تعینات کیا گیا ہے جبکہ زبیر شیخ کو ایس پی آئی نائن کا ایڈیشنل چارج دے دیا گیا ہے۔ ایس پی عامر خان نیازی کو ایس پی سٹی زون کا چارج دے دیا گیا اور ایس پی حسن رضا کو ایس پی ڈی پی ڈی کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :