حب ، نواب ثنااللہ زہری نے بلوچستان میں امن و جمہوریت کی بحالی کیلئے عظیم قربانیاں دی ہیں، سیف الرحمن زہری

پیر 16 اپریل 2018 22:38

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2018ء) سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثنااللہ زہری کے پولیٹکل سیکریٹری سیف الرحمن زہری نے کہا کہ نواب ثنااللہ زہری نے ملکی سالمیت اور بلوچستان میں امن و جمہوریت کی بحالی کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں نوابزادہ سکندر خان زہری. میر مہراللہ زہری .میر زیب زہری اور دیگر شہدائے زہری نے جام شہادت نوش کرکے پاکستان کو بچایا آج بلوچستان میں امن و پاکستانی پرچم لہرا رہا ہے وہ ان کی قربانیوں کا ثمر ہے وہ شہدائے زہری کی پانچویں برسی کی مناسبت سے منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کررہے تھے سیف الرحمن زہری نے کہا کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک میں امن قائم ہوا اور سرمایہ کاری ہونے لگی بیروزگاری کا خاتمہ ہونے لگا تو میاں نواز شریف کو اقتدار سے ہٹایا گیا اسی طرح بلوچستان میں نواب ثنااللہ کی قیادت میں صوبے میں امن قائم ہوا اور روزگار کے مواقع پیدا ہونے لگے بلوچستان کے عوام کے حالات بدلنے لگے تو دو نئے لیڈر پیدا کیے گئے چور دروازے سے اقتدار کے لیے ہونیوالی سازش پر نواب ثنااللہ زہری نے بجائے اقتدار کی کرسی سے چمٹ کر رہنے کہ باعزت طریقے سے اقتدار چھوڑ دیا نواب ثنااللہ چیف آف جھالاوان اور بلوچستان کے لوگوں کے دلوں کے بادشاہ ہیں ان کا کہنا تھا کہ موجودہ وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے کھلی کچہریاں صرف ڈرامہ ہیں کھلی کچہریوں کے نام پر خواتین و مردوں کو لائن میں لگا کر تذلیل کی جارہی کھلی کچہری میں پیش کی جانیوالی درخواستوں میں سے کسی ایک پر آج تک کام نہیں ہوا اور نہ ہوگا ان کا مزید کہنا تھا کہ نواب ثنااللہ زہری نے اپنے خاندان سمیت اپنے ہمدردوں کو کھویا حب میں میر قادر زہری .

حبیب جان زہری کو شہید کیا گیا ایسے کئی جوانوں کی شہادت کے باوجود نواب ثنااللہ کا حوصلہ کوئی پست نہ کر سکا نواب ثنااللہ کی قیادت میں صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوا امن کا گہوارہ بن گیا تعزیتی ریفرنس سے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا یعقوب ساسولی. حاجی عبدالحمید رند.سنیئر سیاستدان شیر محمد انگاریہ. بی ایس او کے مرکزی رہنما حنیف بلوچ . ن لیگ کے علی اصغر چھٹہ . احمد خان مگسی . مجیب الرحمن زہری . کامریڈ اکبر سیال . نوید رند سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے شہدائے زہری کو خراج عقیدت پیش کی اور ان کی قربانیوں پر تفصیلی بات کی اس موقع پر مختلف سیاسی سماجی شخصیات سمیت ن لیگ کے کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :