گوجرانوالہ ڈویژن کی سطح پر خواتین کونسلروں کے تربیتی پروگرام کا آغاز کر دیا گیا

پیر 16 اپریل 2018 23:01

گوجرانوالہ۔16 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء)محکمہ ترقی خواتین پنجاب کے زیر اہتمام ڈویژن کی سطح پر خواتین کونسلروں کا تربیتی پروگرام پنجاب بھر میں شروع کیا گیا ہے حکومت کی ہدایت پر وویمن پیکچز کے تحت متعلقہ شعبہ جات کے ماہرین کی زیر نگرانی پنجاب بھر میں3663 سے زائد لیڈی کونسلرز یر تربیت ہیں اسی پروگرام کے تحت وزیر آباد میں12۔

(جاری ہے)

اپریل سے خواتین کونسلرز کی تربیت جاری ہے یہ تر بیتی پروگرام17 ۔ اپریل تک مدینہ میرج ہال ، وزیر آباد بائی پاس میں 9 بجے سے 4 بجے تک جاری ہے لیڈی کونسلروں کو قانونی ترامیم سے خواتین کا تحفظ اورسماجی و معاشی حقو ق کی پاسداری سے متعلق خصوصی طورپر آگاہ کیاگیا آخر میں مینجر ورکنگ ویمن ہاسٹل گوجر انوالہ مس مہوش بتول نے محکمہ تر قی خواتین پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے تربیتی پروگرام میں شر یک تمام خواتین میں چیک تقسیم کئے۔