ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن (پرائمری ) سکھر کی جانب سی( کل) آگہی واک ہوگی

پیر 16 اپریل 2018 23:04

سکھر۔16اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن (پرائمری) سکھر کے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق سکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے سال2018ء کیلئے سکولوں میں داخلے کے سلسلے میں مہم شروع کی گئی ہے تاکہ سکولوں سے باہر بچوں کو اپنے علاقے کے سکولوں میں داخل کرایا جاسکے ۔

(جاری ہے)

اسی سلسلے میں داخلے کے لیے آگہی دینے کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن (پرائمری ) سکھر کی جانب سے ایک واک کا اہتمام کیا گیا ہے ،جو (کل) 17اپریل 2018ء بروز منگل صبح 9بجے سے گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر -ون سے سکھر پریس کلب تک نکالی جائیگی۔