پنجاب بھرمیں مذہبی جماعت کے خلاف کریک ڈائون جاری، 3400 کارکن گرفتار

جمعرات 16 اکتوبر 2025 14:32

پنجاب بھرمیں مذہبی جماعت کے خلاف کریک ڈائون جاری، 3400 کارکن گرفتار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2025ء) پنجاب بھر میں مذہبی جماعت کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے اورپرتشدد احتجاج میں ملوث گرفتار ملزمان کی تعداد 3ہزار 400ہوگئی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ مذہبی جماعت کے خلاف پنجاب بھر میں جاری کریک ڈائون میں گرفتاریوں کی تعداد 3400تک پہنچ گئی ہے جبکہ لاہور سے گرفتار ملزمان کی تعداد 326ہوگئی۔پولیس کے مطابق اشتعال انگیزی،احتجاج میں ملوث ملزمان کی گرفتاری فہرستوں کے مطابق جاری ہے جبکہ فوٹیجز کی مدد سے براہ راست تشدد اور توڑ پھوڑ میں ملوث ملزمان کی نشاندہی جاری ہے، ملزمان کو اے، بی اورسی کیٹگری میں تقسیم کرکے گرفتار کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :