وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سوات ایکسپریس وے پر ٹر یفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

جمعرات 16 اکتوبر 2025 11:47

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا   کا سوات ایکسپریس وے پر ٹر یفک حادثے میں انسانی ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے سوات ایکسپریس وے پر المناک ٹر یفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیاہے۔

(جاری ہے)

ترجمان وزیر اعلیٰ ہائوس پشاور کے مطابق وزیر اعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ انتظامیہ کو زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی ۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔