Live Updates

عمران خان نے نومنتخب وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کیلئے خاص ہدایات جاری کردیں

بدھ 15 اکتوبر 2025 21:20

عمران خان نے نومنتخب وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کیلئے خاص ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے خیبر پختونخوا کے نومنتخب وزیراعلی کے لیے خاص ہدایات جاری کردیں۔ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیراعلی سہیل آفریدی کی حلف برداری اور صوبائی کابینہ کے حوالے سے بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایات پارلیمانی پارٹی کو پہنچا دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ صوبائی کابینہ منتخب کرنے کا مکمل اختیار نومنتخب وزیراعلی سہیل آفریدی کو دے دیا گیا ہے، سہیل آفریدی منتخب نمائندے یا ٹکٹ ہولڈرز میں سے کابینہ تشکیل دیں گے۔

ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز سے متعلق پیغام سہیل آفریدی تک پہنچا دیا گیا ہے اور سہیل آفریدی کی حلف برداری کے بعد کابینہ کی تشکیل کا معاملہ طے کیا جائے گا۔پارٹی ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی نے مرکزی قیادت کے ساتھ کابینہ تشکیل پر مشاورت بھی کی ہے جس کے بعد کچھ وزرا کو تبدیل نہ کیے جانے کے بھی امکانات ہیں۔ ذرائع کے مطابق صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم اپنی ذمے داریاں نبھاتے رہیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات