پنجاب ،رواں ماہ ون وے کی خلاف ورزیوں پر 18 ہزار سے زائد شہریوں کے چالان

جمعرات 16 اکتوبر 2025 14:32

پنجاب ،رواں ماہ ون وے کی خلاف ورزیوں پر 18 ہزار سے زائد شہریوں کے چالان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2025ء) ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر محفوظ پنجاب کیلئے شاہراہوں کو حادثات سے پاک بنانے میں کوشاں ہیں ، حادثات کی روک تھام کیلئے صوبہ بھر میں ون وے اور تیز رفتاری کی خلاف ورزیوں پربلا تفریق کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ ترجمان کے مطابق رواں ماہ ون وے کی خلاف ورزیوں پر 18 ہزار سے زائد شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے ۔

گزشتہ 2ہفتوں میں اوور سپیڈنگ کرنے والی 8ہزار سے زائد گاڑیوں کو بھاری جرمانے کیے گئے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈی آئی جی محمد وقاص نذیر نے کہا کہ صوبہ بھر میں قانون شکنی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کاروائیاں جاری ہیں،قانون کے سخت نفاز سے گزشتہ 3 ماہ میں جان لیوا حادثات میں مسلسل کمی آئی ہے ، اوور سپیڈنگ اور ون وے کی خلاف ورزی روکنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں،صوبہ بھر میں اور سپیڈنگ اور ون وے کی خلاف ورزیوں پر زیرو ٹالرنس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہری چند سیکنڈز کی جلدی کی خاطر اپنی اور دوسروں کی زندگی دائو پر مت لگائیں، تیز رفتاری اور ون وے کی خلاف ورزی خودکشی کے مترادف ہے، شہری ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہو کر اپنی اور دوسروں کی زندگی کو محفوظ بنائیں۔

متعلقہ عنوان :