رکن قومی اسمبلی وسیم حسین متحدہ قومی موومنٹ میں واپس آگئے

پیر اپریل 23:12

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل2018ء) ڈاکٹر فاروق کے منانے پر رکن قومی اسمبلی وسیم حسین متحدہ قومی موومنٹ میں واپس آگئے وسیم حسین نے کہا ہے کہ اپنوں کی محبت میں گرفتار ہو کر پی ایس پی میں شمولیت کی تھی‘ بغیر کسی دبائو کے واپس آیا ہوں، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان( پی آئی بی) کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستارڈاکٹر فاروق ستار ایک روز دورے پر حیدرآباد پہنچے ڈاکٹر فاروق ستار زون آفس سے ایم پی اے راشد خلجی سے ہمراہ موٹر سائیکل پر بیٹھ کر پی ایس پی میں شمولیت کرنے والے رکن قومی اسمبلی وسیم حسین کو منانے ان کے گھر پہنچے اس دوران ڈاکٹر فاروق ستار نے وسیم حسین کو پارٹی میں واپس آنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی بعد ازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وسیم حسین نے کہا کہ میں نے بغیر کسی دباؤ کے آج دوبارہ پارٹی میں قدم رکھا ،اس موقع پر ڈاکٹر فارو ق ستار نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ایک دن پی ایس ہی کے سربراہ اور ان کے نائب بھی واپس آئیں گے‘پی ایس پی کے دوستوں کو عوامی پذیرائی نہیں ملی یہ بات سروے اور تجزیوں میں آچکی ہے‘میں سمجھتا ہوں جانے والے سب واپس آئیں گے چاہے وہ حال ہی میں گئے ہوں یا 3مارچ 2016 کو گئے ہوںانہوں نے کہا کہ ایک دن سب کو اپنے نظریاتی مرکز کی طرف لوٹ کر آنا ہوگا‘2018 کے الیکشن کے پہنچنے تک دھند چھٹ جائے گی۔