سعودی عرب، گھریلو ملازمین کے آن لائن معاہدوں کا مطالبہ

منگل 17 اپریل 2018 11:00

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) سعودی عرب میں ملازم درآمد کرنے والے فورم کے شرکاء نے مطالبہ کیا ہے کہ گھریلو عملہ لانے کے لئے ملازمت کے آن لائن معاہدے جاری کئے جائیں۔

(جاری ہے)

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومے ریاض میں منعقدہ فورم میں ملازم درآمد کرنے والے شرکاء نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ گھریلو عملہ لانے کے لئے ملازمت کے آن لائن معاہددوں کا جلد اجراء کیا جائے تاکہ خواہشمند افراد کو عملہ آسانی اور جلدی سے مہیا کیا جاسکے۔

فورم اور نمائش کا انتظام مشیر وزیر ثقافت و اطلاعات ہانی الغفیلی نے کیا تھا۔ شرکاء نے اس امر پر زور دیا کہ مملکت میں گھریلو عملے کے لئے مشترکہ ای ایگریمنٹ کا نفاذ وقت کا تقاضا ہے۔ اس کی بدولت مقامی شہریوں کے لئے ملازمتوں کے مواقع بھی مہیا ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :