ماڑی پٹرولیم کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں 9 ماہ کے دوران 71 فیصد اضافہ

منگل اپریل 11:40

ماڑی پٹرولیم کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں 9 ماہ کے دوران 71 فیصد اضافہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) 31 مارچ 2018ء کو ختم ہونے والے نو ماہ کے دوران ماڑی پٹرولیم کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں 71 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان سٹاک ایکسچیج( پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال میں پہلے نو ماہ کے دوران کمپنی نے 10.78 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع کمایا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کاخالص منافع 6.3 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا ۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران ماڑی پٹرولیم کمپنی کے بعد ازٹیکس منافع میں 71 فیصد کانمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :