بھارتی آرمی چیف کا حالیہ بیان کشمیریوں کے جذبہ حریت کوکمزور کرنے میں فوج کی شکست کا اعتراف اور مظلوم کشمیری قوم کی اخلاقی فتح ہے، سیدعلی گیلانی
منگل 17 اپریل 2018 11:54
(جاری ہے)
انہوںنے اپنے حق خودارادیت کے حصول کیلئے کشمیریوں کی عظیم قربانیوں پر پوری قوم کو خراج تحسین پیش کیااورکہاکہ یہ مظلو م قوم کی اہم اخلاقی فتح ہے ۔
سیدعلی گیلانی نے جنرل راوت کو تاریخ کشمیر کا بغور مطالعہ کرنے کامشورہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ کیسے معلوم ہوا کہ جموںو کشمیر کی غالب اکثریت بھارت کے حق میں ہے جبکہ حقیقت حال یہ ہے کہ بھارتی قابض فورسز نے پورے مقبوضہ علاقے میں نہتے کشمیریوں کے خلاف ایک خونین جنگ چھیڑ رکھی ہے۔انہوںنے جنرل راوت کے اس بیان کو سفید قراردیتے ہوئے کہاکہ وہ تاریخی حقائق کو مسخ کرنے سے باز رہیں اور آدھے سچ اور آدھے جھوٹ سے مسئلہ کشمیر کے حل کو زیادہ دیر تک ٹالا نہیں جاسکتا۔ انہوںنے کہاکہ فوجی سربراہ کو اپنے سیاسی ارباب اقتدار تک یہ بات پہنچانے کا فرض ادا کرناچاہیے کہ کشمیری بھارت کی فوجی طاقت کے سامنے جھکنے کیلئے ہرگز تیار نہیں اور نا ہی وہ اپنے حق خودارادیت کے حصول کی تحریک سے دستبردار ہوں گے ، جس کا اعتراف جنرل راوت نے اپنے بیان میں کیا ہے۔ حریت چیئرمین نے اس تاریخی حقیقت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کی موجودہ گھمبیر صورتحال صرف بھارت کی ضد اور ہٹ دھرمی کا نتیجہ ہے جس نے جموںو کشمیر پر جبری تسلط کر رکھا ہے اورپر امن کشمیری عوام گزشتہ ستر برس سے اس جبری قبضے کے خلاف اقوامِ متحدہ کی نگرانی میں رائے شماری کرانے کا مطالبہ کررہے ہیں ۔انہوںنے جنرل راوت سے کہا کہ رائے شماری کے ذریعے ہی معلوم کیاجاسکتا ہے کہ کشمیریوں کی غالب اکثریت کس کے ساتھ ہے۔ سید علی گیلانی نے جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے کا رکن غلام محمد خرقہ کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔ادھر حریت کانفرنس کے ترجمان نے ایک بیان میں باغندر، موہن پورہ اور نارکرہ بڈگام میں بھارتی پولیس کی طرف سے نوجوانوں کی پکڑ دھکڑ اور اندھا دھند گرفتاریوں کی شدیدمذمت کی ہے ۔ انہوںنے پولیس کی طرف سے باغندر موہن پورہ میں گیارویں جماعت کے طالبعلم ساجد احمد بنگرو کی گرفتاری اور بدترین تشدد کا نشانہ بنانے اور بعد ازاں اس کے والد محمد رفیق بنگرو کی گرفتاری پرشدید تشویش کا اظہار کیا۔انہوںنے پولیس کی کارروائی کو غنڈہ گردی قراردیتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔مزید کشمیر کی خبریں
-
چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کا بی آئی ایس پی تحصیل آفس پٹہکہ نصیرآباد کا دورہ
-
تامل ناڈوJ فیکٹری میںزور داردھماکہ ،23 مزدورہلاک
-
HBL PSL کے 11ویں ایڈیشن میں آزاد جموں و کشمیر کی کرکٹ ٹیم کو بھی شامل کیا جائے،شرافت علی خلجی
-
بھارت میں انسانی حقوق کے علمبرداروں کو بڑھتے ہوئے خطرات اور قانونی دباؤ کا سامنا ہے، عالمی جریدے نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کردیا
-
ایس سی او پاکستان میں 5G ٹیکنالوجی متعارف کرانے والا پہلا ادارہ بن گیا
-
کینیڈا: بھارتی نژاد خاتون نینسی گریوال کو چھرا گھونپ کر قتل کردیا گیا
-
بدنام زمانہ منشیات فروش عبدالقیوم عرف پھسو ساکن بھروٹ گالہ تحصیل کھوئیرٹہ کو گرفتار کر لیاگیا
-
کھوئی رٹہ میں انتظامیہ سو گئی ، سلنڈر کی قیمت3800سی3900کر دی گئی
-
وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ،وفاقی وزرا انجینئر امیر مقام اور ڈاکٹر طارق فضل کی صدر اے جے کے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری مرحوم کے گھر آمد، اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا
-
وادی کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
چناری،ضلع جہلم ویلی میں برف باری کا دس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
محترمہ فریال تالپور کی صاحبزادی عائشہ تالپور کی شادی کی تقریبات خوش اسلوبی سے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.