موسم کی تبدیلی کے باعث پیاز اور لہسن کو تھرپس سے بچانے کیلئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت

منگل اپریل 12:29

قصور۔17 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) زرعی ماہرین نے موسم کی تبدیلی کے باعث پیاز اور لہسن کی فصل کو تھرپس سے بچانے کیلئے فوری حفاظتی و تدارکی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ماہرین زراعت نے بتایا کہ آج کل پیازاورلہسن پرتھرپس کے حملہ کا خطرہ موجودہے جس سے پودوں کے پتے چڑمڑ ہوکر آہستہ آہستہ خشک ہوجاتے ہیں اورحملہ شدہ پتے کی سطح چمکیلی ہوجاتی ہے جس سے فصل کو شدید نقصان پہنچنے اور پیداوار متاثر ہونے کا خطرہ ہوتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تھرپس کا تدارک اس انداز سے کیاجاسکتاہے کہ کاشتکار فصل کی آبپاشی کرتے رہیں اور پودوں کو سوکانہ آنے دیں۔انہوں نے کہا کہ تھرپس کے کیمیائی انسدادکیلئے امیڈاکلوپرڈ250ملی لیٹرکو 100لیٹرپانی میں ملاکر سپرے کرنے سے تھرپس اور پھپھوندی کا خاتمہ ممکن ہوسکتاہے۔انہوں نے کہا کہ اس بیماری کے طبعی انسداد کے سلسلہ میں کھیتوں کو جڑی بوٹیوں سے پاک رکھتے ہوئے 2سی3بارگوڈی کرنا بھی مفیدثابت ہوسکتاہے۔انہوں نے کہا کہ مزیدمعلومات ‘رہنمائی‘مشاورت کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :