Live Updates

پنجاب آم کی مجموعی قومی پیداوار میں 70فیصد ، سندھ 29اور خیبر پختونخوا ایک فیصد شراکت دار ہے،وحید احمد

جمعہ 23 مئی 2025 11:31

پنجاب آم کی مجموعی قومی پیداوار میں 70فیصد ، سندھ 29اور خیبر پختونخوا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پی ایف وی اے) کے سرپرست اعلیٰ وحید احمد نے کہا ہے کہ پنجاب آم کی مجموعی قومی پیداوار میں 70فیصد،سندھ 29اور خیبر پختونخوا ایک فیصد شراکت دار ہے ۔ ملک میں آم کی 1.8ملین ٹن پیداوار حاصل کی جاتی ہے ۔ پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پی ایف وی اے) کے سرپرست اعلیٰ وحید احمد نے بیان میں کہاہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث رواں سال آم کی پیداوار میں 20 فیصد کمی متوقع ہے اور آم کی ملکی پیداوار 1.4 ملین ٹن تک رہنے کی امید ہے ۔

انہوں نے کہاکہ رواں سیزن میں آم کےبرآمدی ہدف میں 25 ہزار ٹن اضافہ کیا گیا ہے اور برآمدی ہدف ایک لاکھ 25 ہزار ٹن مقرر کیا گیا ہے جس سے تقریباً 100 ملین ڈالر زرمبادلہ کا حصول متوقع ہے۔

(جاری ہے)

رشید احمد نے کہاکہ موماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث ملک میں آم کی پیداوار کم ہورہی ہے اور رواں سال آم کی قومی پیداوار میں 20 فیصد کمی کا خدشہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آم کے برآمدی ہدف کے حصول کو یقینی بنانے کے لئے غیر روایتی منڈیوں تک رسائی ضروری ہے جس کے تحت برآمد کنندگان پاکستانی آم کے روایتی درآمد کنندگان کے علاوہ جاپان ، امریکا ، جنوبی کوریا اور آسٹریلیا کو برآمدات کے لئے کوشاں ہیں،اسی طرح ترکیہ اور چین کو بھی برآمدات کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔

انہوں نے اس توقع کا اظہار کیاکہ رواں سیزن میں جنوبی افریقہ کو بھی آم برآمد کئے جائیں گے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات