پولیس عوام کی خادم ہے‘ شہریوں کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنائیں‘ ڈی آئی جی مالاکنڈ

منگل 17 اپریل 2018 12:29

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) ڈی آئی جی مالاکنڈ ڈویژن اختر حیات کان کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں آل ڈی پی اوز اور آل ایس پیز انوسٹی گیشن نے شرکت کی‘ اجلاس میں پولیس کے کردار اور ان کی ذمہ داریوں پر بحث مباحثہ ہوا‘ اس موقع پرڈی آئی جی مالاکنڈ ڈویژن نے افسران کو ہدایت کی کہ قانون کی بالادستی کی ہرممکن کوشش سمیت عوام کو ریلیف دیاجائے نہ کہ ان کو تکلیف میں ڈالاجائے‘ انہوں نے کہاکہ پولیس عوام کی خادم ہے اور اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے نبھائے جائے اور کسی قسم کی شکایت کا موقع نہ دیاجائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے محافظ ہیں اور عوام کے مال وجان کی حفاظت کو نصب العین سمجھیں ۔

متعلقہ عنوان :