سعودی عرب، موزیک بنانے کا ورلڈ ریکارڈ قائم

منگل 17 اپریل 2018 12:35

جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) سعودی عرب میں واقع انڈین انٹرنیشنل سکول کے طلباء کے طلبہ نے سب سے بڑی خانے دار (موزیک ) تصویر بنا کو اپنا نام گینز ورلڈ ریکارڈ میں درج کرا لیا۔

(جاری ہے)

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق جدہ میںالعبیر میڈیکل گروپ کے تعاون سے انڈین انٹرنیشنل سکول کے طلباء نے گزشتہ برس ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر سب سے بڑی خانے دار تصویر بنائی جسے عالمی ریکارڈ میں درج کروانے کے لئے بھیجا گیا جہاں سے مذکورہ تصویر کو رولڈ ریکارڈ میں درج کرکے اسے عالمی ذیابیطس کے دن کے حوالے سے بنائی جانے والی سب سے بڑی موزیک قرار دیتے ہوئے ورلڈ ریکارڈ میں درج کرلیا گیا۔

العبیر میڈیکل گروپ کے صدر محمد الونگل نے عالمی ریکارڈ بنانے پر طلباء کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا انڈین انٹرنیشنل سکول کے طلباء نے اپنے عزم اور حوصلے سے ثابت کر دیا کہ کوئی کام ناممکن نہیں ہوتا۔ واضح رہے خانے دار تصویر بنانے کے مقابلے میں 4500 طلباء نے حصہ لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :